بندوق سے کھیلتے گولی چل گئی،ایک بچہ جاں بحق ،دوسرا زخمی

د آئودخیل(خصوصی رپورٹ) گھر میں بندوق سے کھیلتے ہوئے اچانک فائر ہو گیا جس سے ایک کمسن جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شریف خیل کا رہ آشی مرید عباس نے اپنی حفاظت کے لیے بندوق گھر میں رکھی ہوئی تھی ، گھر میں 10سالہ محمد فیضان اور 11سالہ ثمر عباس بندوق سے کھیل رہے تھے کہ اچانک ان سے بندوق نیچے گر گئی اورفائر ہو گیا ، محمد فیضان ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ ثمر عباس زیر علاج ہے ، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ د آئودخیل ہسپتال پہنچ گئی اور لواحقین سے تفتیش کرکے نعش حوالے کردی ۔