عالمی برادری اورپاکستان فلسطینیوں کوانصاف دلوانے میں کردار ادا کریں،تاجر
دوتاجرتنظیموں کا 26اپریل کو ہڑتال کا اعلان،یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کامطالبہ
لاہور،فیصل آباد،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)غزہ میں اسرائیلی بربریت کیخلاف تاجر برادری نیجمعرات کو لاہور اورفیصل آباد بھرپورہڑتال کی۔ لاہور بھر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں ،کئی مقامات پر مختلف تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔مقررین نے اسرائیل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ہال روڈ ، انار کلی بازار، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ، شاہ عالم اور اندرون شہر کی تمام مارکیٹیں بند رہیں،پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی گئی۔ اچھرہ بازارو ذیلی مارکیٹیں ،لٹن روڈ ،راوی روڈ ،منٹگمری مارکیٹ ،میکلوڈ روڈ ،اقبال ٹاو?ن مین بلیوارڈ ،الیکٹرک مارکیٹس،شاہدرہ سمیت دیگر بازار بندرہے۔صدر خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود اور چیئرمین انجمن تاجران لاہور سہیل محمود بٹ ،رانا ندیم اور دیگر نے انارکلی ،نیلا گنبد ودیگر مارکیٹوں کے دورے کیے اور کامیاب ہڑتال پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔ بابر محمود نے کہا یہ ہڑتال غیر سیاسی اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی تھی ، لاہورکے تاجروں نے ? لاہور بند کرکے اسرائیلی مظالم کیخلاف غم وغصے کا اظہار کرکے واضح کردیا کہ لاہور کے غیور تاجر غزہ کے مظلومین کیساتھ کھڑے ہیں ?۔فیصل آباد کی تاجر برادری نیبھی مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی ۔ شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹس بند رہیں۔تاجر رہنمائوں کاکہناتھاکہ غزہ میں نہتے مسلمانوں پر مظالم اور بمباری قابلِ مذمت ہیں۔انہوں نے عالمی برادری اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں پر ظلم و ستم کیخلاف موثر آواز اٹھائیں اور انصاف دلوانے میں کردار ادا کریں۔ دریں اثنا آل پاکستان انجمن تاجران اور تنظیم تاجران نے غزہ پر اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مشترکہ پریس کانفرنس میں 26اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔صدرانجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا اسلام آباد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں مکمل شٹر ڈاو?ن ہڑتال ہو گی۔ حکومت غزہ بارے کشمیرکی طرح پالیسی کا اعلان کرے۔ صدر تنظیم تاجران کاشف چودھری نے و دیگر تاجر رہنماو?ں نیتاجروں اور عوام سے اپیل کی کہ اسرائیلی مصنوعات یا اس کو فائدہ پہنچانے والی تمام یہودی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اپنی دکانوں سے ایسے مال کو فوری ہٹا دیں۔ غزہ کے عوام آج ظلم و زیادتی کا شکار ہیں، قبلہ اول کی حرمت پامال کرنے پر مسلم ممالک کی خاموشی اوربے حسی قابل مذمت ہے۔