تاجر برادری معاشی مسائل حل کرنے کیلئے سینیٹ کو تجاویز دے (یوسف رضا گیلانی)

تاجرو ںکا قومی معیشت  میںا ہم کردار ہے‘ملکی ترقی کے لئے معاشی  وسیاسی استحکام ضروری ہے: لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب

لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے پر عزم ہے ، تاجر  برادری  معیشت  کے مسائل  کے حل کے لئے سینیٹ کو  اپنی تجاویز دے ۔ ملکی ترقی کے لئے معاشی  وسیاسی استحکام ضروری ہے۔   لاہور چیمبر آف کامرس  کی تاجر کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے  کہا  حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔   تاجرو ںکا قومی معیشت  میںا ہم کردار ہے ۔   لا ہور کلچرل اور بزنس کمیونٹی کا حب ہے  تاجروں کے  مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرتا رہوں  گا  تاجر برادری میرے بہت قر یب ہے ۔ انہوں نے کہا   معاشی  استحکام  کے  لئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔   میثاق  جمہوریت کے باعث  پیپلز  پارٹی اور ن لیگ نے  باوقار طریقے سے حکومت کی  اور اپنی مدت بھی پوری کی ۔  سیاست میں یہی  رویہ ہونا چاہیے یہ نہیں کہ میں ہوں تو سب ٹھیک ہے اور اگر میں نہیں ہوں تو پھر  کچھ بھی نہیں ۔  انہوں نے کہا   بطور چئیرمین سینٹ  اقتصادی ترقی کے لئے اپنا بھر پور  کرادار ادا کرنا میری ذمہ داری ہے