ٹولنٹن مارکیٹ میں 5ہزار کلو مرغی تلف

 بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کر کے مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا، ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے
لاہور ( کرائم رپورٹر ) جوس پلانٹس اور آئس فیکٹری کی چیکنگ، 1لاکھ 75ہزار کے جرمانے عائد ،ٹولنٹن مارکیٹ میں 21میٹ سپلائرزکی چیکنگ، 44ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ،5ہزار کلو سے زائد تلف،تلف کردہ بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کر کے مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے، آئس فیکٹری میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عملدر آمد نہ ہونے پر کارروائیاں کی گئیں۔