30 فوڈ پوائنٹس یونٹس پر کارروائی کرکے14کو 2لاکھ 16ہزار کے جرمانے عائد کر دئیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاڈویژنن کرتے ہوئے 30 فوڈ پوائنٹس یونٹس پر کارروائی کرکے14کو 2لاکھ 16ہزار کے جرمانے عائد کردیئے،تفصیلات میں بتایا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح چکن سپلائرز کی چیکنگ اور3ہزار 755 کلو مردہ مرغیاں تلف کی گئی، سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائیاں کی گئیں، ویٹرنری سپیشلسٹ نے مرغیوں کا تفصیلی معآ ئنہ کیا، انسانی استعمال کے لیے مضر قرار پائی گئیں، فوڈ پوائنٹس کو بلیوں، مکھیوں ،مچھروں کی موجودگی بھاری جرمانے عائد کیے گئے، صفائی کے ناقص انتظامات، زنگ آلود گندے فریزر اور بدبودار ماحول پایا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے۔