لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کے دوران 1ہزار 800کلو مضر صحت مرغیاں تلف کر دیں۔ 26سپلائرز،شاپس، 74ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی، سپلائرز کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئیں۔