ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن ،5ہزار850کلومضرصحت گوشت تلف

21سپلائرز،شاپس میں موجود55ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کی گئی،5سپلائرزکوبھاری جرمانہ 
   لاہور (آئی این پی )ڈی جی فوڈاتھارٹی اور ڈی جی ایل ڈی اے کا لاہورٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن جاری ہے جس میں ،5ہزار850کلوبیمارمضرصحت مرغیاں اورمضرصحت گوشت تلف کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق آپریشن کے دوران میٹ سیفٹی ٹاسک فورس موجود تھی،ٹولنٹن میں21سپلائرز،شاپس میں موجود55ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کی گئی،سابق دی گئی ہدایات پرعملدرآمدنہ ہونیپر5سپلائرزکوبھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا  تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اورمختلف امراض میں مبتلا پائی گئی، بیمارمرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پرسپلائی کی جانی تھیں