تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئیں
لاہور ( کرائم رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں میٹ سپلائرز کی چیکنگ کے دوران 1550کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کر دیں۔ میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے 24سپلائرز اور شاپس کی چیکنگ کی اور 2کو بھاری جرمانے کئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا لاہور میں سپلائی کیلئے لائی جانے والی 78ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی، تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئیں۔