چھری سے حملے ،1ہلاک 3زخمی

بادامی باغ میں نوجوان چل بسا، زاہد اور شاہدرہ میں مشتاق سمن آباد میں شوہر نے بیوی کو چھری ماردی
لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور میں چھری سے حملوں کے دوران ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔بادامی باغ میں ایک جھگڑا خونریزی میں بدل گیا جہاں امیر خان کے وار سے 26 سالہ ابراہیم جان کی بازی ہار گیا۔ صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں ایک نامعلوم شخص کے حملے میں زاہد نامی شہری گلے پر چھری لگنے سے شدید زخمی ہوا۔شاہدرہ ٹائون میں جھگڑے کے دوران 40 سالہ مشتاق شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سمن آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے نے خونی رخ اختیار کر لیاشوہر نے بیوی پر چھریوں سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیپولیس کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت سعدیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب شوہر فہد بٹ نے معمولی تلخ کلامی پر بیوی پر چھریوں کے وار کیے،جس سے خاتون کے جسم پر گہرے زخم آئے اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث اس کی حالت نازک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فہد بٹ واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔