لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کوٹ شہاب الدین کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حمزہ اور عزیز ونڈالہ روڈ کی جانب جا رہے تھے،نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے سائیڈ مارنے سے دونوں سڑک پر گر گئے،پیچھے سے آنیوالے ٹرک نے حمزہ کو کچل ڈالا،عزیز زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور ندیم کو موقع سے حراست میں لے لیا،حمزہ کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ، ڈرائیور ٹرک سمیت شاہدرہ پولیس کے حوالے کردیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔