کچے کے ڈاکوئوں کا زمیندار کے گھر دھاوا،پولیس سے مقابلہ،1ہلاک

اندھڑ گینگ کے 2درجن ڈاکو اسلم کے ڈیرے میں داخل ہوئے ،مزاحمت پر رشید زخمی 
پولیس نے ڈاکوئوں کو گھیر لیا،دوطرفہ فائرنگ سے فاروق چانڈیہ مارا گیا، ساتھی فرار
رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ)کچے کے ڈاکوئوں کا زمیندار کے گھر دھاوا، مزاحمت پر زخمی، پولیس کے پہنچنے پر دوطرفہ فائرنگ،قتل،ڈکیتی ، اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزم ہلاک ، سب انسپکٹر اورمتاثرہ زمیندار کی مدعیت میں انڈھڑگینگ کے سرغنہ سمیت 25سے زائد افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، گزشتہ شب انڈھڑگینگ کے سرغنہ تنویردودو سمیت دودرجن سے زائدڈاکو موضع محمودگڑھ کے رہائشی زمیندار اسلم خان عباسی کے گھر داخل ہوئے‘ تاہم گھرمیں موجود اہل خانہ کی مزاحمت پرڈاکو ئوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عبدالرشیدعباسی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ گھرمیں موجود دیگرافراد نے ایک ڈاکوفاروق چانڈیہ کو پکڑلیا،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری متاثرہ زمیندارکے گھرپہنچ گئی جس پرانڈھڑگینگ کے ڈاکو ئوں نے پولیس پراندھادھند شروع کردی، پولیس کی بھرپورجوابی کارروائی کے دوران پکڑاجانیوالا ڈاکوفاروق چانڈیہ ماراگیا جبکہ دیگرڈاکو فرارہوگئے۔ ڈاکو ئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے زمیندارشیدعباسی کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔