2 گروپوں میں جنگ ، 1ہلاک 3زخمی

شاہدرہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ،منیر مارا گیا ، شاہ زین، وقاص اور عظیم ہسپتال منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کے باعث دو گروپوں عمر گروپ اور ذیشان گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی ہونے والوں میں شاہ زین، وقاص اور عظیم شامل ہیں،جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان عمر اور طیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔