ٹوکیو(آئی این پی)سابق سینیٹر اور معروف سیاسی شخصیت سید فیصل رضا عابدی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیل میں قید کروایا گیا اور زہر دلوایا گیا، جس کے باعث وہ مرتے مرتے بچے۔ایک انٹرویو میں فیصل رضا عابدی نے کہا کہ آج عمران خان خود جیل میں ہیں اور یہ سب مکافاتِ عمل ہے۔سید فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ان کے دل سے بددعا نکلی تھی کہ جو کچھ ان کے اور ان جیسے دیگر لوگوں کے ساتھ کیا گیا، اللہ تعالی وہی عمران خان کے ساتھ کرے، اور آج ہزاروں مظلوم لوگوں کی بددعاں کے نتیجے میں وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔