عمران خان کے دورمیں مجھے جیل بھیجا ‘زہر دلوایا گیا: فیصل رضا عابدی

ملک کو درپیش بحرانوں سے نکلنے کیلئے  سیاسی استحکام ناگزیر  ،پی ٹی آئی کو بھی  شامل کیا جانا چاہیے
تمام سیاسی قوتیں  قومی مفاد میں برداشت، مکالمے اور مفاہمت کا راستہ اپنائیں:سابق سینیٹر
ٹوکیو(آئی این پی )سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیل میں قید کروایا گیا اور مبینہ طور پر زہر دلوایا گیا، جس کے باعث وہ موت کے منہ سے واپس آئے۔ٹوکیو میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عمران خان خود جیل میں ہیں اور یہ سب مکافاتِ عمل کا نتیجہ ہے۔فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ان کے دل سے بددعا نکلی تھی کہ جو کچھ ان کے اور دیگرسیاسی مخالفین کے ساتھ کیا گیا، اللہ تعالی وہی سلوک کرنے والوں کے ساتھ کرے اورآج ہزاروں مظلوم لوگوں کی بددعاں کے نتیجے میں عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا ملک کو درپیش بحرانوں سے نکلنے کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہو چکا ہے اور اس عمل میں تحریک انصاف کو بھی شامل کیا جانا چاہیے