نئی ذمہ داری کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پولیس معاملات کی نگرانی کریں گے
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی طارق عزیز کو ڈائریکٹر پولیس میٹرز، پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن تعینات کر دیا گیا۔ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وہ کمیشن میں پولیس سے متعلقہ معاملات کی نگرانی کریں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش پولیس امور کے حل کے لیے خدمات انجام دیں گے۔ طارق عزیز اس سے قبل وی وی آئی پی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی تعیناتی کو اوورسیز پاکستانیوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل اور ان معاملات کی مو?ثر نگرانی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔