فیصل ٹاؤن 2رکنی ڈکیت گروپ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیاگیا پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گروپ کوگرفتار کر لیا،ڈکیت گروپ کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیاملزمان فیصل ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں مختلف اے ٹی ایم کے باہر ریکی کرتے اور رقم نکلوا کر آنے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھے ملزمان کیخلاف چوری، ڈکیتی کے20 سے زائد مقدمات درج ہیں،گرفتار گینگ سے چھینے گئے 5 موبائل فون، پستول اور نقدی برآمدکرکیملزمان عمران اور انیس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔