بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کا مکمل تعاون: احسن اقبال

بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کا مکمل تعاون: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

انہوں نے کوئٹہ میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔​ملاقات کے دوران بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکتِ قابل تحسین ہے، صوبے میں جاری منصوبے عوامی فلاح کی سمت میں درست قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔​اس ملاقات میں کچھی کینال کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی، جس کی بحالی سے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے میں مدد ملے گی۔ مقامی زمینداروں اور کسانوں نے اس منصوبے کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔​وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔​