وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اے آئی رائیز ایکسپو 2025 سے خطاب میں کہا کہ پاکستان خلائی میدان میں ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ "اڑان پاکستان" منصوبے کے تحت تین نئے نیشنل سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں:
کوانٹم کمپیوٹنگ
نینو ٹیکنالوجی
نیو مینوفیکچرنگ
احسن اقبال نے کہا کہ کوانٹم ویلی پاکستان ڈیپ ٹیک معیشت کا مرکز بنے گی اور پاکستان کو ٹیکنالوجی سے لیس مسابقتی قوم بنانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مصنوعی ذہانت پاکستان کی معاشی طاقت کا نیا انجن ہے اور ٹیکنالوجی میں سبقت حاصل کرنے والی قومیں عالمی معیشت کی قیادت کریں گی۔وفاقی وزیر نے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا کہ یونیورسٹی ریسرچ کو صنعت اور برآمدات سے جوڑا جا رہا ہے، اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، خوراک، تجارت اور مواصلات کے شعبوں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روبوٹکس جدید صنعتوں کے لیے ناگزیر ہیں اور برآمدات، ڈیجیٹل معیشت اور جدت "اڑان پاکستان" کے ستون ہیں۔