لاہور:وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب پاکستان کا نیا معرکہ ترقی ہے، جسے جیتنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معرکہ ترقی "اڑان پاکستان" کے عنوان سے ہر شہری کے سامنے ہے اور اس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے چہرے سے میک اپ اتار دیا گیا، اور معرکہ حق ایک شاندار کامیابی تھی جس نے پاکستان کو دنیا کے سامنے سرخرو کیا۔احسن اقبال نے 2035ء تک پاکستان کی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا ہدف بیان کیا اور کہا کہ ہمیں معاشی میدان میں بھی بھارت کو ہر لحاظ سے پیچھے چھوڑنا ہوگا۔وفاقی وزیر نے نوجوانوں اور انجینئرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے ہے، اور کوئی بھی نوجوان انجینئر پاکستان کے کسی عہدے پر پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرز پاکستان کی ترقی، ایکسپورٹ، فوڈ سیکیورٹی اور زراعت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔