لاہور:پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے درمیان محکمہ موسمیات نے شہریوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بادلوں کی موجودگی کے باوجود، آج سہ پہر تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے دوران بارش متوقع ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ جائے گی۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق، بادلوں کا یہ سلسلہ آج اور کل صبح تک جاری رہے گا، جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ تاہم، کل دوپہر کے بعد دوبارہ خشک موسم کا آغاز ہوگا اور گرمی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔