عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے مقدمے کے ساتھ یکجا کر دیا گیا

عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے مقدمے کے ساتھ یکجا کر دیا گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمے کے ساتھ یکجا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز میں یکسانیت ہو، اسی لئے عمر سرفراز چیمہ کے کیس کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمے کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا کیونکہ دونوں کیسز میں جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں ہیں۔"

وکیل عمر سرفراز چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ "عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو ایک دن کا بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا ہے اور ہمیں ان سے پستول برآمد کرنا ہے۔"

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی اور کیس کی آئندہ سماعت بانی پی ٹی آئی کے مقدمے کے ساتھ کی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد دونوں مقدمات میں یکسانیت کو یقینی بنانا ہے تاکہ مستقبل میں جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے ایک ہی طرز پر فیصلے کیے جا سکیں۔