9 مئی مقدمات: مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع

9 مئی مقدمات: مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ہونے والے مظاہروں سے متعلق مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

 دونوں ملزمان کے خلاف لاہور جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ، اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے اس مقدمے کی سماعت کے دوران بتایا کہ ملزمان کے خلاف تمام مقدمات میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور مزید کارروائی کے لئے تیار ہیں۔اس کیس میں مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کے وکلا نے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ یہ مقدمات تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ پولیس اسٹیشنز میں درج کیے گئے ہیں، اور یہ انویسٹیگیشن ابھی بھی جاری ہے۔