ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، اور 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات میں دائر عبوری ضمانتوں پر سماعت کی گئی۔عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی۔ جمشید اقبال چیمہ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مسرت چیمہ کی طبیعت خراب ہے، اس لیے وہ پیش نہیں ہو سکتیں۔ عدالت نے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت کو 12 دسمبر تک توسیع دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مسرت چیمہ کی تفتیش مکمل کی جائے، جبکہ جمشید اقبال چیمہ کی تفتیش پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء ضمانتوں پر دلائل پیش کریں گے۔