ویب ڈیسک: سینئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں عمر چیمہ اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:"میں اس دکھ کی گھڑی میں عمر چیمہ اور ان کے خاندان کے ساتھ شریکِ غم ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔"مریم نواز نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک ماں کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، اور اس غم کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ عمر چیمہ پاکستان کے معروف تحقیقاتی صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر صحافت میں نمایاں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کی والدہ کے انتقال پر صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔