نو مئی مقدمات: عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 11 ستمبر تک مؤخر

نو مئی مقدمات: عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 11 ستمبر تک مؤخر

لاہور: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

 ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔عدالتی کارروائی کے دوران عمر سرفراز چیمہ کے وکیل اپنے دلائل مکمل کر چکے، اب عدالت نے پراسیکیوشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ بھی اپنے دلائل پیش کرے۔واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب پر جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔