امریکی ٹیرف‘ چین نے سلامتی کونسل کا اجلا س آئندہ ہفتے بلا لیا

 تمام 193رکن ممالک کو شرکت کی دعوت‘ٹیرف پر تباہ کن اثرات سے آگاہ کیا جائے گا
 نیویارک (آ ئی این پی ) امریکی ٹیرف کے معاملے پر چین نے اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  چین نے23اپریل کو اجلاس میں تمام 193رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دی، چین سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی ٹیرف کے عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات سے آگاہ کرے گا، تمام ممالک خاص طور پر ترقی پذیر قومیں یک طرفہ امریکی ٹیرف سے شدید متاثر ہورہی ہیں