آئندہ ہفتے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اجلاس سندھ حکومت کے مطالبے پر بلایا جائے گا‘  نہروں کامعاملہ ایجنڈا میں شامل ہوگا
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے‘سی سی آئی اجلاس سندھ حکومت کے مطالبے پر بلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سی سی آئی کے اجلاس میں دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر معاملہ ایجنڈا میں شامل ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلا دیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چولستان کینال سمیت دیگر کینالوں کے بارے میں بات ہوگی۔سندھ کی نمائندگی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی جام خان شورو کریں گے ۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر وفاق کے خلاف سخت تقریر کا امکان  ہے۔