افسوس کی بات ہے سلامتی کونسل نے اس سنگین خلاف ورزی کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے وہ امریِکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف بلااشتعال حملے روکنے میں ناکام رہی ہے، غیرملکی خبررساںادارے کے مطاقب ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا افسوس کی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے اس سنگین خلاف ورزی کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں، جس کی وجہ ایک مستقل رکن کی رکاوٹ ہے جو خود اس جارحیت میں شامل ہے