امریکہ کے صنعا پر فضائی حملوں میں ایک شخص جاںبحق

 صنعا(آئی این پی )امریکا نے مبینہ طورپریمن کے دارالحکومت صنعا پر کئی فضائی حملے کیے  جس میں ایک شخص  کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔  یمنی حوثی باغیوں کے میڈیا نے   دعوی کیا کہ حوثیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا پر 12 سے زائد فضائی حملے کیے گئے، جن کا الزام امریکا پر عائد کیا گیا ہے۔حوثیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق امریکا کی جانب سے فضائی حملوں میں دارالحکومت کے علاقے السبین میں واقع الحفا علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔