صنعا(آئی این پی )امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگرعلاقوں پر فضائی حملے کیے جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔حوثی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں،امریکی حملوں میں صنعا کے علاوہ شمالی شہر صعدہ اورالحدیدہ میں ایندھن کی بندرگاہ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمان نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے حوثی ملیشیا کی جانب سے عالمی بحری راستوں اورسعودی عرب پر حملوں کے بعد کیے گئے ہیں۔