یمن، صنعا میں امریکی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق،13زخمی

 امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا:حوثی تنظیم انصار اللہ
 صنعا(آئی این پی )یمن کے صوبے صنعا میں امریکی فضائی حملے میں 5 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے  ۔غیر ملکی خبررساں  ادارے  کے مطابق حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے دعوی کیا صنعا صوبے میں امریکی حملے میں 5 افراد جاں بحق اور  13 افراد زخمی بھی ہوئے۔اس کے علاوہ حوثی اکثریتی تنظیم کا دعوی ہے کہ   امریکی طیاروں نے صعدہ اور حدیدہ کو بھی نشانہ بنایا