لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے،ایک شخص جاںبحق،کئی دیہات تباہ

 4صیہونی فوجی ہلاک،اسرائیلی فوج کا شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم
 بیروت،تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیل کو جنوبی لبنان میں زمینوں پر قبضے کی مہم میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے، ایک کارروائی کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں حزب اللہ اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، اب تک کی لڑائی میں ایک ہزار سے زیادہ لبنانی شہید، ہزاروں زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، اسرائیل کے 10 فوجی مارے جا چکے ہیں۔لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں نے نبطیہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور کئی گھر تباہ ہو گئے۔قصبہ عبا پر ہونے والے حملے میں شادی حسن معلم جاں بحق ہو گئے، جب جنگی طیاروں نے ان کے گھر کو نشانہ بنایا، دوئیر میں بھی شدید بمباری کی گئی، جہاں الروس محلے میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا