یمن :صنعا میں امریکی فضائی حملے، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی

  وسطی صوبہ مارب، مغربی شہر الحدیدہ اور شمالی علاقے صعدہ میں بھی امریکی فضائی حملے کئے گئے
  صنعا(آئی این پی )یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملوں میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔یمن کے حوثی باغیوں کی وزارت صحت کے مطابق اتوار وپیر کی درمیانی  رات امریکا نے دارالحکومت صنعا کے ضلع فروا میں ایک بازار اور رہائشی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔یمنی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ    وسطی صوبہ مارب، مغربی شہر الحدیدہ اور شمالی علاقے صعدہ میں بھی امریکی فضائی حملے کیے گئے