پاکستان کیساتھ مضبوط سٹرٹیجک شراکت داری چاہتے ہیں:برطانوی ہائی کمشنر

برطانیہ پاکستانی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کیلئے تیار ہے: جین میریٹ
ریکوڈک، صحت، تعلیم، انجینئرنگ، توانائی سمیت کئی منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ کام کررہے ہیں،  لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب 
 اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کے لئے برطانیہ تیار ہے۔لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب  کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں فنانشل، بزنس اور ٹریڈ سروسز کا اہم ترین فراہم کنندہ ہے اور وہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر کی سطح پر لے جانے میں شراکت داری کے لیے تیار ہے۔