برطانوی نظام تعلیم دنیا میں بہترین ہے، اسے 150 ممالک نے اپنایا ہے:مارٹن ڈائوسن
کراچی (آئی این پی ) پاکستان میں ایک اور برطانوی تعلیمی بورڈ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا برطانوی نظام تعلیم دنیا میں بہترین ہے، اسے 150 ممالک نے اپنایا ہے۔تفصیل کے مطابق ایک اور برطانوی تعلیمی بورڈ لرننگ ریسورس نیٹ ورک کا پاکستان میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈاوسن ،برطانوی ماہر تعلیم اور لرننگ ریسورس سینٹرکے سربراہ طارق زوہیب،برطانوی اسکول کے سربراہ روسیل کولینز،ثمرہ پیران اور دیگر نے شرکت کی۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈاوسن نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے، شراکت دار کی حیثیت سے پاکستان برطانیہ کیلئے اہم ہے۔لرننگ ریسورس کے سربراہ طارق زوہیب کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ ایک تسلیم شدہ ایوارڈ دینے والی تنظیم ہے۔لرننگ ریسورس کے اسسمنٹ منیجر انجیلا کاڈی پائیوا نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پاکستانی بچے ذہین ترین بچوں میں شامل ہیں