اسلام آباد (آن لائن)بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے کہا ہے بنگلہ دیش 50 سال بعد پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کیلئے گرم جوشی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم تجارت و سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ثقافت، کھیل، اور سیاحت کے شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ فلائی جناح اور ایئر سیال پاکستان سے بنگلہ دیش کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کرنا چاھتے ہیں، اور ساتھ ہی بنگلہ دیش کی قومی ایئر لائن، بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز کی پاکستان کے لیے پروازیں بھی دوبارہ شروع کی جائیں۔ پاکستانی شہریوں کے لیے بنگلہ دیش کا ویزا انتہائی آسانی سے آن لائن جاری کیا جاتا ہے۔ وہ یہاں بنگلہ دیش ہائی کمیشن میں یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ سنڈسٹری کے سابق صدر احسن بختاوری، اور چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر وقار بختاوری سے ملاقات مٰں گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ظفر بختاوری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام علاقائی ممالک کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے