دونوں مما لک کے ما بین مختلف شعبوں میں تعاون کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں: شی جن پھنگ
بیجنگ (آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈینیئل نوبوا کو جمہوریہ ایکواڈور کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا۔پیر کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ حالیہ برسوں میں چین اور ایکواڈورکے تعلقات نے ترقی کا اچھا رجحان برقرار رکھا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد گہرا ہوتا رہا ہے، مختلف شعبوں میں تعاون کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں اور عوام کے درمیان دوستی مزید گہری ہو ئی ہے