شاہ رخ خان نے فلم ’کنگ‘ کا ڈائیلاگ سنا دیا، ریلیز کی تاریخ بھی بتادی

شاہ رخ خان نے فلم ’کنگ‘ کا ڈائیلاگ سنا دیا، ریلیز کی تاریخ بھی بتادی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی ایکشن فلم ’کنگ‘ کے حوالے سے مداحوں کا جوش بڑھاتے ہوئے فلم کا ایک ڈائیلاگ اپنی آواز میں سنا دیا۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر منعقد ہونے والے ’آسک ایس آر کے‘ سیشن کے دوران مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس موقع پر ایک مداح نے اداکار سے درخواست کی کہ وہ فلم ’کنگ‘ کا کوئی ڈائیلاگ سنا دیں۔مداح کی فرمائش پر شاہ رخ خان نے آڈیو پیغام کے ذریعے فلم کا ایک ڈائیلاگ اپنی آواز میں سنایا۔ اداکار نے بتایا کہ یہ ڈائیلاگ انہوں نے پہلی بار مداحوں کی فرمائش پر بولا ہے، جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔شاہ رخ خان نے اسی موقع پر فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتاتے ہوئے کہا کہ ’کنگ‘ 24 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم ’کنگ‘ کی کہانی اور کرداروں سے متعلق تفصیلات فی الحال راز میں رکھی گئی ہیں، تاہم شاہ رخ خان کی جانب سے ڈائیلاگ کی یہ مختصر جھلک سامنے آنے کے بعد مداحوں میں فلم کے حوالے سے تجسس اور جوش مزید بڑھ گیا ہے۔’کنگ‘ کو شاہ رخ خان کی اگلی بڑی تھیٹر ریلیز قرار دیا جا رہا ہے۔ فلم سے متعلق شائقین پہلے ہی خاصے پرجوش ہیں اور شاہ رخ خان کی جانب سے سامنے آنے والی ہر نئی تفصیل سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔