فواد خان کی بالی وڈ فلم 'عبیر گلال' 29 اگست کو بھارت اور دنیا بھر میں ریلیز ہوگی، مشکلات کے باوجود فلم مکمل

فواد خان کی بالی وڈ فلم 'عبیر گلال' 29 اگست کو بھارت اور دنیا بھر میں ریلیز ہوگی، مشکلات کے باوجود فلم مکمل

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم 'عبیر گلال' بلآخر ریلیز کے لیے تیار ہو گئی ہے۔

 فواد خان نے بالی وڈ میں اپنی شاندار اداکاری سے لاکھوں دل جیتے ہیں، مگر ہندو انتہاپسندوں کی وجہ سے پاکستانی اداکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی عائد رہی جس کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 'عبیر گلال' کو 29 اگست کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں فواد خان کے ساتھ بالی وڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم کا پہلا گانا پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے جسے مداحوں نے خوب سراہا ہے۔یہ فلم فواد خان کے مداحوں کے لیے ایک خاص تحفہ ثابت ہو گی کیونکہ ان کی مقبولیت بھارت کے علاوہ عالمی سطح پر بھی بہت زیادہ ہے۔ ریلیز کے بعد یہ فلم باکس آفس پر اچھا مظاہرہ کر سکتی ہے اور فواد خان کی بین الاقوامی شہرت میں مزید اضافہ ہوگا۔