شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اپنی چھٹی فلم ’کنگ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اپنی چھٹی فلم ’کنگ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون جلد اپنی چھٹی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کا اعلان کیا، جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ شاہ رخ خان نے انہیں 18 برس قبل فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں کام کرتے ہوئے یہ سبق دیا کہ فلم کے ساتھ کام کرنے والے لوگ فلم کی کامیابی سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ اس بار بھی شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی چھٹی فلم بنا رہی ہیں۔واضح رہے کہ دیپیکا نے بالی ووڈ میں 18 برس قبل شاہ رخ خان کے ساتھ ’اوم شانتی اوم‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔ فلم ’کنگ‘ کی ریلیز کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔