ڈکیتی، چوری، فراڈ، سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے: ایس پی عبداللہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر سندر پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 20 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ، ناکہ جات اور مختلف ریسورسز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاری تھے اور مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی، چوری، فراڈ، 489-F سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور متعدد ملزمان طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب چلے آ رہے تھے۔گرفتار ملزمان کی شناخت خرم شہزاد، وقار، مختار، نعیم طارق، مدثر، جواد، طاہر سجاد، محمد ربیع، ارسلان، فیصل رفیق، دلشاد قمر، محمد آصف، عدنان سلیم، عدنان، وقاص ظفر، محمد انور، غلام حسین، ظفر علی جملی، غلام عباس، محمد طیب اور ظفر حیات کے نام سے ہوئی جن کو مزید قانونی کارروائی کے لیے حوالات منتقل کر دیا۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے ایس ایچ او سندر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے شہر میں کڑی نگرانی جاری ہے، اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔