لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ نے اشتہاری ملزمان، عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران 54 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 21 اشتہاری، 10 ریکارڈ یافتہ اور 20 عادی مجرمان شامل ہیں، جبکہ مختلف زیرِ سماعت مقدمات میں 3 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔