72 گھنٹوں کے دوران 7 مفرور اشتہاری پکڑے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) سِول لائنز ڈویڑن پولیس نے مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے بڑی کارروائی کے دوران خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او واجد علی کی سربراہی میں اولڈ انارکلی پولیس نے 72 گھنٹوں کے دوران 7 مفرور اشتہاریوں کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سلطان، قاسم، صدیق، ہاشم، دلبر، کاشف اور پیراں دِتّا شامل ہیں،چوری، سبیچنگ اور بوگس چیک سمیت مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے تمام اشتہاریوں کو گرفتار کر کے انویسٹیگیشن وِنگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او واجد علی اور ان کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے ٹارگٹس کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔