لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل بلڈ بینک نے شدید گردوں کے عارضے میں مبتلا 27 سالہ سدرہ کے لیے بروقت O+ خون کا انتظام کر کے ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق سدرہ کو علاج کے لیے فوری طور پر خون کی ضرورت تھی، جس پر ورچوئل بلڈ بینک افسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خون عطیہ کرنے والے ڈونر کی تلاش شروع کی اور بروقت ڈونر کا انتظام کر لیا۔ترجمان کے مطابق ڈونر نے فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر خون عطیہ کیا، جس کے باعث سدرہ کو بروقت مطلوبہ طبی علاج کی سہولت میسر آ سکی۔ سدرہ اور اس کے اہلخانہ نے سیف سٹی ٹیم اور خون عطیہ کرنے والے ڈونر کے بروقت تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 4 دبائیں۔ سیف سٹی شہریوں کو بروقت طبی معاونت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت پْرعزم اور متحرک ہے۔