لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کانابینا شہری کو برانڈ ایمبیسیڈر قرار دینے کا اعلان، نابینا ڈونر نے خون عطیہ کر کے انسانیت کی روشن مثال قائم کر دی۔ چلڈرن ہسپتال میں معصوم بچی کی جان بچانے کیلئے اونیگیٹو خون کی اشد پیش آئی تو ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کی گئی توسیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کی ٹیم نے فوری کارروائی کرکے اپنے ڈیٹا بیس میں موجود نابینا ڈونر شعیب کا رابطہ اہلخانہ سے کروا دیاجس نے بروقت خون دیکر بچی کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انسانی ہمدردی کے اس قابلِ تقلید اقدام پر سیف سٹی اتھارٹی نے اسے برانڈ ایمبیسیڈر قرار دیکرنقدانعام بھی دیا۔