لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں قائم ورچوئل بلڈ بینک کی ایک اور بڑی کامیا بی ایبٹ آباد اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 2 خاندانوں کو لاہور میں فوری خون کی فراہمی کی گئی ترجمان سیف سٹیز کے مطابق شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاج 9 سالہ افغان بچے کو O+ خون کی فوری ضرورت تھی ورچوئل بلڈ بینک کی بروقت کارروائی سے کینسر سے لڑتے ننھے مریض کی جان بچا لی گئی ایبٹ آباد سے لاہور آئی بچی کیلئے جگر ٹرانسپلانٹ سے قبل خون کی فراہمی یقینی بنائی گئیسیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک نے بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے فوری مطلوبہ بلڈ گروپ ڈونرز کو تلاش کیاسیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک ٹیم نے دونوں کیسز میں بروقت خون کی فراہمی ممکن بنائیبروقت خون کی فراہمی سے دونوں کیسز میں مریضوں کی جان بچ گئی والدین نے سیف سٹی کی فوری کارروائی اور تعاون پر دلی شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیںمیڈیکل ایمرجنسی میں فوری خون کی فراہمی کے لیے 15 پر کال کریں اور 4 دبائیں، سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک میڈیکل ایمرجنسی میں 24/7 مدد فراہم کر رہا ہے