لاہور(کرائم رپورٹر)ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیبلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر سیف سٹی افسران نے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیاعالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر خون عطیہ کرنے کا مقصد شہریوں میں بلڈ ڈونیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہیسیف سٹی نے خون کے عطیات اور ڈونرز کی رجسٹریشن کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروا دیاشہری سیف سٹی کی ویب سائٹ پر خود کو بطور ڈونر رجسٹریشن کر سکتے ہیں ترجمان سیف سٹی کے مطابق شہری 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر خود کو رجسٹر اور خون کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک سے روزانہ 250 سے 300 شہری خون کی فوری فراہمی کے لیے رابطہ کرتے ہیں10 ہزار پولیس اہلکار اور 30 ہزار شہریوں کو بلڈ ڈونرز کے طور پر سیف سٹی کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جا چکا ہے بلڈ ڈونر ایجنسیز،این جی اوز،کالجز و یونیورسٹیز کے بلڈ بنکس کو سیف سٹی بلڈ بنک ڈیٹا بیس سے لنک کیا گیا ہے سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کے تحت پنجاب بھر میں 24 گھنٹے سروس مسلسل فراہم کی جا رہی ہے شہری خون کا عطیہ دے کر انسانی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔