لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سیف سٹی میں قائم ورچوئل بلڈ بینک نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی فوری خون کی فراہمی کی بدولت ایک معصوم جان بچا لی گئی ترجمان سیف سٹیز کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور سے شہری نے ایمرجنسی 15 پر کال کرکے فوری خون کی درخواست کی کالر نے بتایا کہ اسکا تین سالہ بچہ اوپن ہارٹ سرجری کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج ہیسیف سٹی افیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے مطلوبہ ڈونر کی تلاش کی کانفرنس کال کے ذریعے والد کا بلڈ ڈونر سے براہِ راست رابطہ کروایا گیاڈونر نے فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر خون عطیہ کیاوالد کی جانب سے سیف سٹی اور ڈونر کو دعائیں میڈیکل ایمرجنسی میں فوری خون کی فراہمی کے لیے 15 پر کال کریں اور 4 دبائیں شہری سیف سٹی کی ویب سائٹ یا QR کوڈ اسکین کرکے بھی بطور بلڈ ڈونر خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں،سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک میڈیکل ایمرجنسی میں 24/7 مدد فراہم کر رہا ہے،