کلمہ چوک، گلبرگ ، شادمان، ماڈل ٹاؤن،کوٹ لکھپت میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی، جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک، برکت مارکیٹ اور گلبرگ کے اطراف بارش ہوئی، جبکہ شادمان، ماڈل ٹاؤن، نصیر آباد اور کوٹ لکھپت میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔موسلادھار بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی اور شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔