سعودی شہرطائف میں موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیرِ آب، موسم خوشگوار

ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب کے شہر طائف میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔عرب میڈیا کے مطابق طائف اور گردونواح میں کالی گھٹائو ں کے برسنے سے جل تھل ایک ہوگیا اور شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔